اوپیک پلس کا اجلاس دو جون کو طلب

   

تیل پیدا کرنے والے اہم ترین ملکوں کے پلیٹ فارم ‘اوپیک پلس’ میں تیل پیدا کرنے والے گروپ میں مزید اتحادی بھی شامل ہیں۔اوپیک پلس کے مطابق یہ اجلاس جس میں فورم اپنے پالیسی کی سطح کے فیصلے کرتا ہے۔ پہلے یکم جون کو طلب کیا گیا تھا۔ اب ایک دن کے التواء￿ کے ساتھ یہ اجلاس دو جون کو بلا لیا گیا ہے۔اجلاس کے انعقاد کے سلسلے میں ایک اور تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ پہلے یہ اجلاس یکم جون کو ویانا میں طلب کیا گیا تھا مگر اب یہ اجلاس ویانا کے بجائے آن لائن ہو گا۔واضح رہے ‘اوپیک پلس ‘ تیل پیدا کرنے والے ملکوں نے اپنی پیداوار میں رضا کارانہ طور پر رواں سال کی پہلی ششماہی کے لیے کمی کر رکھی ہے۔ یہ کمی 2۔2 ملین بیرل یومیہ کی ہے۔