اوڈیشہ اسمبلی انتخابات کیلئےکانگریس کے 6 امیدوار

   

نئی دہلی: کانگریس نے آج اوڈیشہ اسمبلی انتخابات کے لئے چھ امیدواروں کی فہرست جاری کی۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کانگریس کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں کیا ۔کانگریس کے جاری کردہ بیان کے مطابق، سدرشن داس کو جلیشور سیٹ سے دیبی پرسنا چند کی جگہ نامزد کیا گیا ہے ۔ اکشے آچاریہ نیل گیری سے جبکہ دیباشیش نائک آرتی دیو کی جگہ باری سے الیکشن لڑیں گے ۔اس کے علاوہ پارٹی نے اتھملک سے بھی امیدوار تبدیل کیا ہے ۔ اس میں اتھا گڑھ سے بجیانند چولیا کی جگہ ہمانشو چولیا، محبوب احمد خان کی جگہ سدرشن ساہو اور پوری اسمبلی سیٹ سے سجیت مہاپاترا کی جگہ اوما بلو رتھ کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔