اوڈیشہ میں ایک ہی دن میں کورونا کے 129 نئے کیسیس

,

   

بھوبنیشور ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اوڈیشہ میں آج ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 129 نئے کیسیس کی تصدیق ہوئی ہے جو ریاست میں ایک دن میں مریضوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس طرح ریاست میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1948 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ نئے کیسیس ریاست کے 19 اضلاع سے تصدیق کئے گئے ۔ ضلع کیندرپارہ میں سب سے زیادہ 18 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاست میں اب تک کوروناوائرس کے صرف 7 افراد کی موت ہوئی جبکہ 1050 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ کل ہفتہ کو 4641 نمونوں کی جانچ کی گئی۔