اوڈیشہ میں سابق اگنی ویروں کو 10 فیصد ریزرویشن منظور

   

بھونیشور: اوڈیشہ حکومت نے جمعرات کو ریاست میں وردی والی خدمات میں براہ راست بھرتی میں تمام گروپ سی اور ڈی پوسٹوں میں سابق اگنیویروں کے لئے 10 فیصد ریزرویشن کی منظوری دے دی۔ چیف سکریٹری منوج آہوجا نے وزیر اعلی موہن چرن ماجھی کی زیرصدارت کابینہ کی میٹنگ کے بعد یہ معلومات نامہ نگاروں کو دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریزرویشن سابق فوجیوں کے لئے نافذ ریزرویشن سے مختلف ہوگا، بشرطیکہ انہیں اگنیویر سرٹیفکیٹ دیے جانے کی تاریخ تک متعلقہ بھرتی کے قواعد میں پوسٹوں کے لئے ضروری کم از کم قابلیت مکمل کرنی پڑے گی۔ ریاست میں وردی خدمات میں براہ راست بھرتی میں، تمام گروپ سی اور ڈی پوسٹوں میں سابق اگنیویروں کے لئے مقررہ بالائی عمر کی حد میں تین سال چھوٹ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، انہیں جسمانی کارکردگی کی جانچ سے بھی مستثنیٰ کیا جائے گا۔آہوجا نے کہا کہ ریاست کے سابقہ اگنیویر رول 2024 کا مقصد سابقہ اگنیویروں کو دس فیصد ریزرویشن فراہم کرکے پولیس، فاریسٹ، ایکسائز، فائر فائٹنگ یا حکومت کے ذریعہ وقتا فوقتا طے کی گئی کسی بھی سروس کی وردی خدمات میں نوکری محفوظ کرنے کے لئے خاطرخواہ موقع فراہم کرنا ہے ۔