بھوبنیشور ۔ 5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ میں لاک ڈاون کی وجہ سے پھنسی ایک 19 سالہ خاتون نے اوڈیشہ میں اپنے گھر واپسی کے دوران شرامک اسپیشل ٹرین میں ایک بچے کو جنم دیا ہے ۔ ریلوے عہدیداراوں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس خاتون کی بالانگیر ضلع کی مینار کمبھر کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے اور وہ بالنگیر جانے والی شرامک اسپیشل ٹرین میں سفر کر رہی تھی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس خاتون نے ایک لڑکے کو جنم دیا ہے ۔ یاک ریلوے ڈاکٹر نے خاتون اور نوزائیدہ بچے کامعائنہ کیا اور دونوں ہی اچھی صحت میں ہیں۔ اوڈیشہ میں شرامک اسپیشل ٹرین میں بچے کی ولادت کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں شرامک اسپیشل ٹرین میں بچے کی پیدائش کا یہ 37 واں واقعہ ہے ۔