بھوبنیشور۔7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اوڈیشہ چیف منسٹر نوین پٹنائک نے چہارشنبہ کو جملہ 4461.42 کروڑ روپئے لاگت کے بائیس نئے پراجکٹس کا آغاز کیا۔ ان پراجیکٹس کے ذریعہ سے 9451 افراد کو ملازمتوں کی فراہمی متوقع ہے۔ پٹنائک نے ان پراجیکٹس کے سلسلہ میں تمام کمپنیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان پراجیکٹس کی تکمیل ہونے تک ریاستی حکومت کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔ ایک صنعتی اوڈیشہ کی ترقی دینے کے خواب کی تکمیل کی ایک قدم ہے۔ پٹنائک نے 20 صنعتی یونسٹ میں دھات، سمنٹ، توانائی اور قابل تحریر توانائی، پلاسٹک، تغذیہ، سیاحت، پارچہ جات، انفراسٹرکچر، کاغذ اور زیورات شامل ہیں آغاز کیا۔ انہوں نے ان تمام پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا اور لوک سیوال بھون سے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے مخاطب بھی کیا۔ اپنے گزشتہ 20 ماہ کے دور حکومت میں 120 ریکارڈ پراجیکٹس جن کی لاگت 92.686 کروڑ روپئے ہے۔ پر مشتمل اس میں 250 کروڑ روپئے آرتی اسٹیہل کٹک میں توسیع 150.90 کروڑ روپئے لاگت ، ہندالکو سولار پلانٹ، جے کے لکشمی سمنٹ یونٹ 155 کروڑ روپئے کٹک شامل ہیں۔
