بھونیشور: 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اتوار کو ساحلی اوڈیشہ کے 10 غیر آباد جزیروں پر پہلی بار قومی پرچم لہرایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اوڈیشہ میں بالاسور ضلع کے سبرن شیامسولم، نیا تپو شیامسولم، اڈابالی، کنیکا، لانگ وہیلر، شارٹ آئی لینڈ، بھدرک ضلع کے سمال وہیلر اور جگت سنگھ پور ضلع کے بوئتر کُڈ، جٹادھاری ٹانڈہ اور برکڈ جزیروں پر ترنگا لہرایا گیا۔ ریاستی میرین پولیس اسٹیشن نے ان جزائر کا سروے کیا ہے اور قومی پرچم لہرایا ہے ۔نومبر 2024 میں اڈیشہ میں آل انڈیا سیکورٹی ڈائریکٹر جنرل کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر یا اس سے پہلے ساحلی ریاستوں کے غیر آباد جزیروں پر قومی پرچم لہرانے کی ہدایات دی تھیں۔