اویسی کی سیتا پال ملک پر تنقید’تم نے پلواماں کے شہیدوں کیساتھ ہولی کھیلی ہے‘۔

,

   

اویسی نے الزام لگایا کہ ملک کی خاموشی سے پتہ چلتا ہے کہ موخر الذکر کس قدر چاہتے ہیں کہ نریندر مودی 2019میں دوبارہ اقتدار میں ائیں۔
صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) اسد الدین اویسی نے جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک پریونین ٹریٹری (یوٹی) میں ان کی معیاد کے دوران 2019میں پیش ائے پلواماں حملے سے متعلق سکیورٹی کوتاہی کے متعلق ان کی خاموشی سے طنز کیا۔

ملک نے حال ہی میں الزام لگایاتھا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ”خاموش رہنے“ کو کہاتھا اور اس کااستعمال 2019کے لوک سبھا الیکشن کی مہم میں کیا تھا۔

اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کئے گئے اے ائی ایم ائی ایم کے ایک ویڈیومیں اویسی نے کہا کہ ملک نے خاموشی اپنی نوکری بچانے کے لئے اختیار کی تھی۔

اویسی نے کہاکہ ”ہندوستان سے تمہاری محبت کیا ہے ستیا پال ملک؟۔ اپنے مقام کو بچانے کے لئے تم نے ہولی(ہندو رنگوں کا تہوار)ہمارے شہیدوں کے خون سے کھیلی ہے“۔

سال 2019میں 40سی آر پی ایف جوانوں نے ضلع پلواماں کے لیتھا پورا میں اس وقت اپنی جانیں گنوائیں جب دھماکو مادہ سے لبریز ایک گاڑی قافلے سے ٹکرائی تھی۔ وہ ایک خود کش حملہ تھا۔ بتایاگیاتھا کہ واقعہ میں 35لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

ملک پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے دعوی کیاکہ مذکورہ سابق جموں کشمیر گورنر اپنی ذمہ داریوں میں ناکام ہوگئے ہیں اور اب وہ سیاسی فائدہ کے لئے ”حق بیانی“ کی اداکاری کررہے ہیں۔

اویسی نے الزام لگایاکہ ”تمہیں حملہ پیش آنے کے فوری بعد سچائی کا انکشاف کرنے کے لئے سامنے آنا چاہئے تھا۔ مگر تم کو اپنی جگہ سے محبت تھی اسی وجہہ سے ایک لفظ بھی ادا نہیں کیا“۔

اویسی نے الزام لگایا کہ ملک کی خاموشی سے پتہ چلتا ہے کہ موخر الذکر کس قدر چاہتے ہیں کہ نریندر مودی 2019میں دوبارہ اقتدار میں ائیں۔انہوں نے کہاکہ ”جب پلواماں حملہ پیش آیا‘ بشمول میرے سارے ملک نے اس کی مذمت کی۔

مگر آپ نے خاموشی اختیار کرنے کو ترجیح دی۔ اس وقت آپ کی یہ خودساختہ حب الوطنی کہاں چلے گئی تھی؟اس وقت تم نے سچ نہیں کہا کیونکہ لوک سبھا انتخابات میں تم مودی کی جیت چاہتے تھے“۔

دی وائر کو دئے گئے ایک دھماکہ دار انٹرویو میں ستیا پال ملک نے یہ الزام لگایاتھا کہ وزیراعظم نریندر مودی پلواماں حملے میں سکیورٹی کوتاہی کے متعلق واقف تھے مگر انہو ں نے مجھے خاموش رہنے کو کہاتھا۔

ملک نے یہ بھی کہاتھا کہ ”میں محفوظ طریقے سے کہہ سکتاہوں کہ وزیراعظم کو بدعنوانی سے بہت نفرت نہیں ہے“۔اس انٹرویو کے فوری بعد سی بی ائی کے ریلائنس انشورنس اسکام برائے جموں کشمیر میں پوچھ تاچھ کے لئے ستیا پال ملک کو اپنے دفتر طلب کیاتھا۔

امیت شاہ نے اس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کہاتھا کہ ملک کے بیانات اور سی بی ائی کی سمن میں کوئی رابطہ نہیں ہے۔ شاہ نے کہاتھا کہ ”میری جانکاری کے مطابق انہیں (ملک) کو دوسری یاتیسری مرتبہ طلب کیاگیاہے۔

ایک تحقیقات جاری ہے۔حال ہی میں کرناٹک میں امیت شاہ نے انڈیا ٹوڈے ٹی وی کے روانڈ ٹیبل میں یہ رپورٹرس کو بتایاتھا۔