ہندوستان کے سفر کیلئے منسوخ شدہ پاسپورٹس رکھنا ضروری
واشنگٹن ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ سے نئی دہلی آنے والے کم از کم 16 ہندوستانی نژاد امریکیوں (او سی آئی) کو جان ایف کینیڈی ایرپورٹ پر کل اس وقت پریشان صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایرانڈیا کی جانب سے انہیں بورڈنگ پاسیس جاری نہیں کئے گئے کیونکہ ان کے ساتھ ان کے منسوب شدہ پاسپورٹس نہیں تھے۔ نئے عارضی قواعد کے مطابق جس سے وہ واقف نہیں تھے، انہیں اپنے منسوب شدہ پاسپورٹ کو ساتھ رکھنا ضروری تھا جن کا نمبر اوورسیس سٹیزنس آف انڈیا کارڈ پر تحریر کیا جاتا ہے۔ او سی آئی کارڈ کے قواعد کے تحت ہندوستان کیلئے تاحیات ویزا دیا جاتا ہے۔ 20 سال سے کم اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ہر وقت او سی آئی کارڈ کی تجدید کروانی ضروری ہوتی ہے۔ اس ماہ کے اوائل میں اس قاعدہ میں 20 جون 2020ء تک نرمی کی گئی ہے۔ تاہم متعلقہ او سی آئی کارڈ ہولڈرس سے کہا گیا ہیکہ وہ ہندوستان کیلئے سفر کے وقت اپنا قدیم پاسپورٹ اپنے ساتھ رکھے۔ بیشتر او سی آئی کارڈ ہولڈرس اس نئے قاعدہ سے واقف نہیں ہے۔ یہ 16 ہندوستانی امریکیوں کو کچھ وقت کیلئے ایرپورٹ پر توقف کرنا پڑا جن میں سومیش کھنہ بھی شامل تھے۔