نئی دہلی: دہلی ہائیکورٹ نے ’’ری پبلک ٹی وی‘‘ کے ایڈیٹر اِن چیف ارنب گوسوامی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی اوقات میں رہیں اور زبان کو لگام دیں، خاص کر سنندا پشکر کیس کی رپورٹنگ کے دوران احتیاط کریں۔ سینئر کانگریس لیڈر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کے کیس کے تعلق سے ری پبلک ٹی وی پر مبینہ توہین آمیز رپورٹ پیش کی جارہی ہے۔ تھرور نے ارنب گوسوامی کے خلاف عدالت میں درخواست داخل کی تھی۔ جسٹس مکتا گپتا کی واحد رکنی بینچ نے فوجداری کیس میں زیرالتواء تحقیقات کے دوران بتایا کہ میڈیا کو متوازی مقدمہ کی کارروائی چلانے سے باز آجانا چاہئے۔ کسی کو بھی خاطی قرار نہیں دیا جاسکتا۔