نئی دہلی :چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے جمعرات کو مرکزی وزیر برائے قانون و انصاف سے اپنے جانشیں کے طور پر جسٹس اُدئے امیش للت کے نام کی سفارش کی ہے۔ عدالت عظمیٰ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس رمنا نے 3 اگست 2022 کی تاریخ درج کرکے سفارشی خط کی ایک کاپی آج (4 اگست 2022) صبح حوالے کی۔‘‘قابل ذکر ہے کہ جسٹس رمنا، جو 26 اگست کو سبکدوشی کے پیش نظر عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں، کو چہارشنبہ کے روز وزیر برائے قانون و انصاف سے ان کے جانشیں کو نامزد کرنے کے لیے ایک خط ملا تھاجس میں سی جے آئی سے ان کے جانشیں کے نام کی سفارش کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔