ممبئی ۔ 11 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے اور برسراقتدار اتحاد کے چار دیگر امیدواروں نے 21مئی کو مقررہ ایم ایل سی چناؤ کیلئے آج اپنی نامزدگیاں داخل کئے ۔ چیف منسٹر جو موجودہ طور پر ریاستی مقننہ کے دونوں ایوان میں کسی کے بھی رکن نہیں ہے ، انہوں نے یہاں الیکشن آفیسر کو اپنے کاغذات نامزدگی پیش کئے ۔ اس دوران کانگریس امیدوار نے مقابلہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے جس کے ساتھ چیف منسٹر ٹھاکرے کا ایم ایل سی کی حیثیت سے انتخاب یقینی ہوگیا ہے ۔ نامزدگی کے ادخال کے وقت چیف منسٹر کے ہمراہ اُن کی شریک حیات رشمی ، فرزند و ریاستی کابینی وزیر آدتیہ اور شیو سینا کے راجیہ سبھا ممبر سنجے راوت تھے ۔
