ممبئی۔ بالی ووڈ کی ’’پنگا گرل‘‘ کنگنا رناوت اور مہاراشٹرا حکومت کے درمیان لفظی جنگ کے ساتھ قانونی جنگ بھی شروع ہوچکی ہے۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا اُدھو ٹھاکرے کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر دو شکایتیں درج کی گئی ہیں۔ پولیس نے آج شام بتایا کہ ایک شکایت سوشیل میڈیا پر گشت کرنے والی ویڈیو سے متعلق ہے جس میں انہوں نے ٹھاکرے کے خلاف اشتعال انگیز اور توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ کنگنا نے چیف منسٹر کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ادھو ٹھاکرے کو ’’تو‘‘ کہہ کر مخاطب ہونے پر پولیس نے شکایت کنندہ کی رپورٹ درج کرلی۔