’’اُدے پور قتل ،پیغمبر اسلام کی تعلیمات کے سخت منافی‘‘

   

پرتاپ گڑھ : اسلام ہمیشہ انسانیت و صبر کا پیغام دیتا اور کسی کے قتل کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔ راجستھان ادے پور میں پیش آیا بہیمانہ قتل پیغمبر اسلام کی تعلیمات کے سخت منافی ہے ۔پیس پارٹی مذکورہ قتل کی مذمت و ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے ۔جمہوریت میں قانون سب سے اعلیٰ ہے ،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے ۔پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ حالات کیسے بھی ہوں ،مگر قانون ہاتھ میں لینا قابل مذمت ہے ،چاہے کوئی بھی ہو اس کو سزا ملنی چاہئے ۔گستاخ رسول نپور شرما کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے ،حمایت و مذمت کرنے والوں کے خلاف خود فیصلہ لے کر سزا دینا ،یہ آئین و قانون دونوں کے خلاف ہے۔پیس پارٹی قانون ہاتھ میں لے کر بدامنی پھیلانے والوں کی حمایت نہیں کرتی ۔