اُدے پور واقعہ تشدد کی مہذب سماج میں کوئی جگہ نہیں:تارک راما راو

   

حیدرآباد 29جون(یواین آئی) وزیر آئی ٹی کے تارک راما راو نے راجستھان کے اُدے پور میں درزی کی دن دہاڑے قتل کی واردات کی شدید مذمت کی اور اس واردات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں اسے خوفناک، صدمہ والا اورناقابل یقین قراردیا۔انہوں نے کہا کہ بربریت والے تشدد کی مہذب سماج میں کوئی جگہ نہیں ہے اور فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعہ اس واردات میں ملوث افراد کو سخت ترین سزا دی جانی چاہئے ۔