حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : برقی بلز کی عدم ادائیگی پر اُپل میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی برقی سربراہی منقطع کردی گئی ہے ۔ اے ڈی ای بالاکرشنا نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے انتظامیہ کی جانب سے لمبے عرصہ سے برقی بل ادا نہیں کی جارہی ہے ۔ ایک کروڑ روپئے سے زائد بلز کی عدم ادائیگی پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹیڈیم کی برقی منقطع کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ برقی بلز کو ادا کئے بغیر جوں کا توں برقی استعمال کرنے پر محکمہ برقی کے عہدیداروں نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن ( ایچ سی اے ) پر برقی چوری کا مقدمہد رج کیا تھا جس پر حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن عدالت سے رجوع ہوئی تھی ۔ عدلیہ نے محکمہ برقی کے حق میں فیصلہ سنایا ۔ جس پر محکمہ برقی کے عہدیداروں نے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے ایچ سی اے کو نوٹس جاری کی تھی جس کے باوجود برقی بلز کی عدم ادائیگی پر اسٹیڈیم کے برقی سربراہی کو منقطع کردیا گیا ہے ۔۔ ن