رانچی : بھارتیہ جنتا پارٹی کے جھارکھنڈ کے ریاستی صدر اور ایم پی دیپک پرکاش نے شہداء اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 25 سال ہندوستان کا امرت دور ہے جس میں ہندوستان وشوا گرو کے عہدہ پر براجمان ہوگا۔ بی جے پی کے ریاستی دفتر میں 76ویں یوم آزادی کے موقع پر مسٹر پرکاش نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ پر ہر ہندوستانی کے ذہن میں حب الوطنی کی لہردوڑ گئی ہے ۔