آئی آر ایف پر پابندی میں توسیع

   

نئی دہلی : وزارت اُمور داخلہ نے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) پر پابندی میں مزید 5 سال کی توسیع کردی ہے۔ یہ تنظیم اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کی قائم کردی ہے۔ وزارت نے 15 نومبر کو جاری کردہ اعلامیہ میں کہاکہ آئی آر ایف ملک کی سلامتی کے لئے مضر سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ اِس لئے پابندی میں توسیع ضروری ہے۔