سرسا : انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے پرنسپل جنرل سکریٹری اور ایلن آباد کے ایم ایل اے ابھے سنگھ چوٹالہ نے کہا کہ اس بار آئی این ایل ڈی پنچایتی انتخابات پارٹی کے نشان پر لڑے گی اور ریکارڈ تعداد میں ووٹوں سے جیتے گی۔مسٹر چوٹالہ اتوار کو ڈبوالی کے ہلکے گاؤں میں تقریباً ایک درجن گاووں بشمول پپلی، پنی والا رُلدو، مکھا، جگملوالی اور دیسوجودھا میں دیہی میٹنگوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے گاؤں والوں سے اپیل کی کہ جب بھی پنچایتی انتخابات میں آئی این ایل ڈی کے امیدوار آپ کے درمیان آئیں، انہیں ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب بنائیں۔مسٹر چوٹالہ نے کہا کہ آج پوری ریاست میں قتل، ڈکیتی، عصمت دری جیسے جرائم عروج پر ہیں، لیکن حکومت اور پولیس انتظامیہ ان پر روک لگانے میں ناکام ہے ۔ ابھے چوٹالہ نے کہا کہ آج پوری ریاست میں ترقی کے نام پر گھپلے کئے جا رہے ہیں اور ان گھپلوں میں ملوث کسی بھی شخص کو سزا نہیں دی گئی ہے کیونکہ حکومت بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے حساس نہیں ہے ۔