آئی اے ایس آفیسر پوجا کی ریمانڈ میں توسیع

   

رانچی: منریگا فنڈ میں گھپلے کے الزام میں گرفتار آئی اے ایس آفیسر پوجا سنگھل اور چارٹرڈ سمن کا ریمانڈ پورا ہونے کے بعد دونوں کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی ہے۔ اس معاملے میں ای ڈی کی جانچ اب کانکنی محکمہ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ آج پلامو، صاحب گنج اور دمکا کے کانکنی افسران کو پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے دفتر میں بلایا گیا تھا۔تاہم ای ڈی منریگا گھوٹالہ کی رقم کی منی لانڈرنگ کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کے لیے پوجا سنگھل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ 2008 کا واقعہ ہے۔ تب وہ کھونٹی میں ڈپٹی کمشنر تھیں۔ جھارکھنڈ میں کان کنی کے سکریٹری سنگھل کو اس معاملہ میں گرفتاری کے فوراً بعد عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔