دبئی: آئی سی سی جانب سے پہلی مرتبہ ماہانہ ایوارڈس متعارف کئے جارہے ہیں اور کھلاڑیوں کی نامزدگی کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ ہندوستانی سینئر آف اسپنر روی چندرن اشون اور جارحانہ بیٹسمین رشبھ پنت ان ایوارڈس میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ محمد سراج اور ٹی نٹراجن بھی ایوارڈس کے دوڑ میں موجود ہیں جنہوں نے آسٹریلیا میں ہندوستانی ٹیم کی تاریخی کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ سال بھر کھلاڑیوں کے مظاہروں کی حوصلہ افزائی کے لیے مرد اور خواتین دونوں کرکٹرس کے لیے یہ ایوارڈس دیئے جائیں گے۔ ماہ جنوری کے ایوارڈس کے لیے جن کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے ان میں انگلینڈ کے کپتان جیو روٹ اور آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کے علاوہ افغانستان کے رحمن اللہ گرباس بھی شامل ہیں۔ پاکستان کی نداڈار بھی ایوارڈس کی دوڑ میں شامل ہیں۔ اس ایوارڈس کے فاتح کے لیے آئی سی سی کی آزادانہ اکیڈیمی جس میں سابق کھلاڑیوں، صحافیوں اور براڈکاسٹرس کو شامل کیا گیا ہے۔