آئی پی ایل۔14: پہلے مقابلے کے لیے ممبئی انڈینس اور آر سی بی تیار ،آج ہوگا پہلا مقابلہ

   

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) جمعہ کو شروع ہوگی تو روہت شرما اپنی وراثت برقرار رکھنے کے ارادے سے اتریںگے گے ، جبکہ وراٹ کوہلی ایک نئی وراثت تیار کرنا چاہیں گے۔ نیز سب کی نگاہ تجربہ کار مہندر سنگھ دھونی پر بھی مرکوز ہوگی کہ ان کی ٹیم گزشتہ سیزن میں پہلی بار پلے آف میں جگہ بنانے میں ناکام ہونے کے بعد وہ کیا حکمت عملی طے کرتے ہیں۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکی وجہ سے ، لیگ بایو ببل محفوظ ماحول میں ہوگی اور شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ آئی پی ایل کے صرف پانچ ماہ میں ہونے والے دو ٹورنامنٹ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لئے ایک مثالی صورتحال نہیں ہیں لیکن شائقین میںجوش و خروش ہوگا ، جہاں انہیں بہترین کھیل دیکھنے کو ملیں گے۔ ہندوستان میں حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافہ ہوا ہے اور روزانہ تقریبا ایک لاکھ نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ یہاں دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے مابین کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیموں میں بڑے ہٹر کی موجودگی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ گھر میں بیٹھے شائقین کافی لطف اندوز ہوں جنہیں کورونا کی وجہ سے اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں ہے