!آئی پی ایل یو اے ای میں ہوگا

   

نئی دہل۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) کا پورا13 واں سیزن متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں ہوسکتا ہے اور بی سی سی آئی نے اس کے لئے26 ستمبر سے سات نومبر تک کی غیرسرکاری ونڈو طے کی ہے ۔ بی سی سی آئی اس سلسلے میں حتمی فیصلہ تبھی کرے گا جب آئی سی سی 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں ہونے والے ٹوئنٹی20 ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا اعلان کرے جس کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے ۔ کرک انفو کے مطابق سمجھا جارہا ہے کہ بی سی سی آئی نے ہندوستانی حکومت کو خط لکھ کر ٹورنمنٹ کو یو اے ای میں کروانے کی اجازت مانگی ہے ۔ بورڈ نے ساتھ ہی ٹیم کے کھلاڑیوں اور حکام کے سفر اجازت بھی مانگی ہے ۔