آئی یو اے ایم ایل رکن اسمبلی کی سی اے اے ۔ این آر سی کے خلاف بھوک ہڑتال

   

کوہزیکوڈ،21(سیاست ڈاٹ کام)کیرالہ میں انڈین یونین مسلم لیگ(آئی یو ایم ایل)کے رکن اسمبلی ایم کے منیر نے شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے )کے خلاف منگل کو 12گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع کی۔اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رمیش چینی تھلا ساحل پر بھوک ہڑتال شروع کئے جانے کے موقع پر موجود رہے ۔جوائنت ڈیموکریٹ فرنٹ کے لیڈر بھی بھوک ہڑتال پر موجود رہے ۔مسٹر منیر رات نو بجے اپنی بھوک ہڑتال ختم کریں گے ۔