آبکاری ایکٹ کے تحت بھوپال میں 6 معاملوں میں کارروائی

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال میں آبکاری ایکٹ کی دفعات کے تحت بنائے گئے معاملوں میں پہلی بار چھ لوگوں کے خلاف قومی سکیورٹی ایکٹ (راسوکا) کی کارروائی کی گئی ہے ۔سرکاری اطلاع کے مطابق بھوپال کلیکٹر اور ضلع جیوڈیشیل مجسٹریٹ اویناش لوانیا نے ضلع میں آبکاری ایکٹ کی دفعہ کے تحت بنائے گئے معاملوں پر کل راسوکا کے تحت چھ لوگوں پر کارروائی کی ہے ۔پولیس اور آبکاری محکمے کی جانچ کے بعد جن چھ مجرموں کے خلاف راسوکا لگائی گئی ہے ،ان میں جہانگیر آباد تھانہ علاقے کے رہنے والے مکیش دھاکڑ عرف مکیش ٹنکی اور پپلانی تھانہ علاقے کے رہنے والے رمیش کشواہا،ونود کشواہا،گوری شنکر کیتھوریا،دھیرج شرما اور کشن شاکیہ شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مرینا کے واقعہ کے بعد کلیکٹر مسٹر لوانیا نے سخت ہدایت جاری کی ہے کہ ضلع نے کہیں بھی غیر قانونی شراب فروخت نہیں ہونی چاہئے ۔ اس کے بعد آبکاری اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں دیسی شراب کے غیر قانون کاروبار میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے ۔