آرامکو تنصیبات پر حملہ ‘مجرمانہ فعل’ تھا: سعودی فرمان روا شاہ سلمان

,

   

سعودی عرب کے فرمانروا اورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز بادشاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ آرامکو تنصیبات پر حملہ ایک مجرمانہ فعل تھا جس نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی سلامتی کے کو سنگین خطرات سے دوچار کیا ہے۔

انکا کہنا تھاکہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سعودی عرب اپنے دفاع کو بر قرار رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز مزید تفصیلات بتائے بغیر ایران کے مرکزی بینک کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے متعلق ایک سوال کا جواب میں کہا کہ ‘امریکا ہمیشہ تیار ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا مرکزی بنک دیوالیہ ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز سعودی آرامکو کی بقیق اور خریص کے مقامات پر تیل کی دو تنصیبات پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملے کیے گئے تھے، جن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔