آرمور میونسپل دفتر میں جنرل باڈی اجلاس

   

Ferty9 Clinic


آرمور۔ میونسپل آفس میں جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام کے بعد چیرپرسن آرمور پنڈت ونیتا پون نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آرمور میونسپل کے تمام وارڈوں میں مختلف مسائل پر بحث کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی کمیٹی چیرمین جیون ریڈی کی قیادت میں آرمور میونسپل کے تمام وارڈوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز کی منظوری عمل میں لائی جارہی ہے۔ جنرل باڈی میٹنگ سے بی جے پی کونسلرس کے واک آؤٹ کو غیر مناسب بتایا۔ چیرپرسن نے کہا کہ آرمور کی ترقی کیلئے تمام کونسلرس کو ملکر کام کرنا چاہئے۔ ہر وارڈ میں گھوم کر مسائل کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ عوامی مسائل کی یکسوئی کی جاسکے۔ چیرپرسن ونیتا پنڈت پون نے کہا کہ ارکان کی تائید سے 32 نکات کی منظوری عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر وائس چیرمین شیخ منو، کمشنر بلدیہ شیلجا، کونسلرس عبدالرحمن، محمد امتیاز، سید فیاض، بارڈ رمیش، آکولہ رامو، ونم شیکھر، بدام راج کمار کے علاوہ میونسپل عہدیداران موجود تھے۔