آرین کی ضمانت پر فیصلہ 20 اکتوبرتک ملتوی

,

   

ممبئی: ممبئی کی خصوصی عدالت نے آرین خان کی ضمانت عرضی پر فیصلہ ایک بار پھرسے ملتوی کر دیا ہے۔ اب اس معاملے کی سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔ عدالت کا فیصلہ نہ آنے تک اب آرین خان کو مزید 6 دن جیل میں ہی کاٹنے ہوں گے۔جمعرات کو سماعت کے دوران وکیل امیت دیسائی نے کہا کہ ان کی معلوماتکے مطابق فون میں کوئی ریو پارٹی کا ذکر نہیں ہے۔ جوائنٹ پوسیشن پر آج بحث نہیں کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں مانتے کہ یہ جوائنٹ پوسیشن ہے، لیکن پھر بھی اگر ایسا ہے بھی تو یہ ٹرائل کا موضوع ہے۔ آرین خان بہت سال تک بیرون ملک میں تھے، جہاں کئی چیزیں قانونی ہیں۔