نئی دہلی۔21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت تحفظات کی تائید کرنے والوں اور ان کی مخالفت کرنے والوں کے درمیان ایک مباحثہ کی تجویز پیش کی تھی جس پر کانگریس کی قائد پرینکا گاندھی نے کہا کہ مباحث تو ایک بہانہ ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کا اصل مقصد سماجی انصاف کو نشانہ بنانا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس بارے میں بی جے پی اور آر ایس ایس کا ارادہ پختہ اور خطرناک ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ بی جے پی ’’موافق غربا‘‘ قوانین پر حملے کررہی ہے۔