نئی دہلی7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی)سمجھوتے سے دوری کے فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ اقتصادی بحران کے دور میں یہ فیصلہ صحیح ہے ۔مسٹر چدمبرم نے ٹویٹ کیا کہ سال 2012 میں یوپی اے حکومت کا آر سی پی ملکوں سے جڑنے کا فیصلہ صحیح تھا۔کانگریس کا 2019میں مرکزی حکومت اس سمجھوتے سے پیچھے ہٹنے اور آر سی ای پی پر دستخط نہ کرنے کا مشورہ بھی صحیح ہے ۔حال میں اقتصادی بحران کیلئے این ڈی اے حکومت کو قصوروار قرار دیتے ہوئے انہوں نے طنز کیا 2012 و 2019 میں بڑا فرق یہ ہے کہ آج ملک کی اقتصادی حالت متاثر ہورہی ہے اور اس کیلئے این ڈی اے ذمہ دارہے ۔ چدمبرم آئی این ایکس گھپلے کے الزام میں یہاں تہاڑ جیل میں ہیں اور انہوں نے ٹویٹ کیلئے اپنے خاندان کے اراکین کو مدد لی ہوئی ہے ۔