آر سی ای پی معاہدہ سے معیشت تباہ ہوگی : کانگریس

   

حیدرآباد ۔ 29 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) کانگریس نے آج ادعا کیا کہ آر سی ای پی معاہدہ سے ‘ جس پر ہندوستان آئندہ ماہ دستخط کرسکتا ہے ‘ ہندوستان کی معیشت کو مزید جھٹکا لگے گا ۔ پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ 16 ملکوں کے ساتھ ہونے والے اس بڑے تجارتی معاہدہ سے جن فوائد کا حکومت نے تجزیہ کیا ہے ان سے عوام کو واقف کروایا جائے ۔ کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ علاقائی جامع معاشی پارٹنر شپ آر سی ای پی معاہدہ ہندوستانی معیشت کو نوٹ بندی اور نامناسب جی ایس ٹی کے بعد تیسرا بڑا جھٹکا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ پر دستخط کرنے سے قبل وزیر اعظم اور وزارت تجارت و صنعت کو چاہئے کہ وہ عام آدمی کو اس معاہدہ سے ہونے والے فوائد سے واقف کروائیں۔ کہا گیا ہے کہ اس معاہدہ کی اندرون ملک صنعتی حلقوں کی جانب سے شدیدمزاحمت کی جا رہی ہے ۔