این آر سی میں ترمیم اور سیلاب پر قابو پانے بی جے پی کے منشور میں وعدہ
گوہاٹی : بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج آسام اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کے منشور کو جاری کیا۔ بی جے پی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ عوام کے سیاسی حقوق کا تحفظ کرے گا۔ حد بندی کے ذریعہ رائے دہندوں کا تحفظ کیا جائے گا۔ بی جے پی نے یہ بھی کہاکہ منشور میں 10 نکات شامل کئے گئے ہیں جس میں سپریم کورٹ کے مطابق این آر سی میں بعض ترمیمات کی جائیں گی تاکہ ہندوستان کے حقیقی شہریوں کا تحفظ کرتے ہوئے تمام غیرقانونی تارکین کو آسام سے نکال دیا جائے۔ بی جے پی کے منشور میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر اُسے دوبارہ اقتدار کے لئے ووٹ دیا جاتا ہے تو وہ ہر بچے کے لئے مفت تعلیم فراہم کرے گی۔ آسام میں سیلاب پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ضروری اشیاء کی تیاری کے لئے آسام کے عوام کو خودانحصار بنایا جائے گا۔