آسام میں تاحال سیلاب ، 174 سے زیادہ افراد ہلاک

   

گوہاٹی: آسام کے 35 میں سے 27 اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے 22.17 لاکھ سے زیادہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں کے سبب 174 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ اپریل سے اب تک 156 افراد ماقبل مانسون اور مانسون کے سیلاب میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جبکہ آسام کے مختلف اضلاع میں مٹی کے تودے گرنے سے 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دو بین وزارتی مرکزی ٹیموں نے ہفتہ کو چیف سکریٹری جشنو بروا اور آسام حکومت کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔