آسٹریلیا میں کورونا سے رواں برس پہلی ہلاکت

   

سڈنی :آسٹریلیا میں رواں برس کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی موت رپورٹ کی گئی ہے۔ اتوار کے دن حکام نے بتایا کہ ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں 77 نئے کیسز بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ریاستی وزیرا علیٰ نے اتوار کے دن بتایا کہ تمام تر نئے کیس سڈنی میں رجسٹر ہوئے ہیں، جہاں تین ہفتوں سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اس عالمی وبا پر قابو میں کامیاب رہے تھے لیکن اب دوبارہ نئے کیسوں کی وجہ سے دونوں ممالک کی حکومتیں چوکنا ہو گئی ہیں۔