نیوساوتھ ویلز: آسٹریلیا کی ریاست نیوساوتھ ویلزکو دہائیوں کے بدترین طاعون کا سامنا ہے۔نیو ساوتھ ویلز میں چوہوں نے ایک کسان کی 46 ہزار ڈالر کی خشک گھاس اور 15 ہزار ڈالر کی اناج کی فصل تباہ کردی ہے،دیگر کسانوں کو بھی اسی طرح کے نقصانات کا سامنا ہے۔کسان چوہوں کی خوراک اور ٹھکانہ بننے والی فصلوں کو جلانے پر مجبور ہیں۔ آسٹریلیا میں ہونے والی بارشوں سے نہ صرف فصلیں اچھی ہوئیں ہیں بلکہ نیوساوتھ ویلز میں چوہوں کی افزائش بھی بڑھی ہے۔
