میلبورن ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج دوسرا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیاگیا۔ میلبورن میں مقررہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کا بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا، بہت دیر انتظارکے بعد میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔اس میچ کو ورلڈ کپ کا بڑا اور اہم میچ قرار دیا جارہا تھا، میچ نہ ہونے کے فیصلے کے بعد شائقین مایوس ہوگئے۔اس سے قبل آج کا ابتدائی مقابلہ افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث نہ ہوسکا تھا۔آج کے دونوں میچ منسوخ ہونے کے بعد گروپ ون میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے فی کس 3 نشانات ہوگئے ہیں۔گروپ ون میں نیوزی لینڈ پہلے، انگلینڈ دوسرے، آئرلینڈ تیسرے اور آسٹریلیا کا چوتھا مقام ہے ۔ سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیںفی کس2 نشانات کے ساتھ گروپ ون میں پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔قبل ازیں چہارشنبہکو بھی افغانستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث شروع ہی نہ ہوسکا تھا۔بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹملاتھا۔