آصف آباد کلکٹریٹ کے روبرو تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین کا احتجاج

   

صحافیوں کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ ، کلکٹر ، آر ڈی او سے نمائندگی

کاغذنگر: ضلع کے بی آصف آباد کے کلکٹریٹ آفس کے روبرو آج تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین آئی جی یو ضلع صدر عبدالرحمن اور جرنلسٹ یونین ضلع نائب صدر عبدالجمیل کے زیر نگرانی میں آج مقامی جرنلسٹوں شفیع اللہ بیگ، پرکاش گوڑ، سریش، عبدالحنان، پرشانت، سید سوجر علی، راجو، نوشاد کے ساتھ مل کر کلکٹر آفس کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا گیا۔تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ یونین کا صدر عبدالرحمن اور ضلع یونین نائب صدر عبدالجمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست حکومت اور تلنگانہ انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن حیدرآباد کی جانب سے ریاست تلنگانہ میں برسرِ خدمات تعلقہ صحافیوں قبائلی علاقوں میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو آئی اینڈ پی آر کی جانب سے آر ٹی سی 1/3 اسٹیٹ بس پاس کی سہولت منسوخ کرتے ہوئے سرکلر کی اجرائی کرنے کے خلاف آج صحافیوں کی جانب سے مذمت کرتے ہوئے کلکٹر آفس کے روبرو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ قائدین نے ریاستی حکومت اور خصوصی طور پر انفارمیشن منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تعطیلات و تہوار رہنے کے باوجود عوامی خدمات انجام دینے والے تعلقہ لیول میں خدمت انجام دینے والے صحافیوں کو 1/3 بس کی سہولت منسوخ کرنا سراسر غلط اور ناانصافی ہے، اس لیے تلنگانہ یونین آف جرنلسٹ آئی جے یو کی جانب سے مطالبہ ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا سرکلر کو منسوخ کیا جائے ، تاکہ مفت میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کے ساتھ انصاف ہو سکے، اگر صحافیوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تو مستقبل میں ریاستی سطح پر بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا پروگرام کو منعقد کرنے کا ریاستی حکومت کو انتباہ دیا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ کے بی آصف آباد کے تلنگانہ یونین آف جرنلسٹ آئی جے یو کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر کے سریش سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری طور پر یاداشت پیش کی گئی۔ اس موقع پر کے بی آصف آباد کے تلگو، اردو، انگلش صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔