اجزا : میدہ تین پیالی ، آلو(اُبال کر چھیل اور پیس لیں) 300گرام، ہرادھنیادو چمچ، ہری مرچ دو عدد، سوکھا دھنیا (پسا ہوا) آدھا چائے کا چمچ، تیل دو کھانے کے چمچ، نمک وکالی مرچ حسب ذائقہ، تیل(ڈیپ فرائی کرنے کیلئے) حسب ذائقہ
ترکیب :میدے میں دو کھانے کے چمچ تیل اور نمک شامل کریں اور پانی ڈال کر دس منٹ تک گندھائی کر کے سخت آٹا گوندھ لیں۔ باقی تمام اجزا کو آلوؤں میں شامل کر دیں۔ آٹے کے لیموں کے سائز کے پیڑے بنا کر انہیں بیل لیں۔ ہر روٹی پر ایک چمچ بھر کر آلو کا مرکب ڈال دیں اور اسے دوسری روٹی سے ڈھک کر بند کر دیں۔ اب ان سب کو بیل کر جتنا پتلا ہو سکے کرلیں۔ اسے بیلنے کے دوران مسلسل اس پر خشک میدہ چھڑکتے رہیں۔اسی طرح سے باقی کچوریاں بھی بنالیں۔ ایک کڑاہی لے کر اس میں تیل کو اتنا گرم کر لیں کہ اس میں سے دھواں نکلنے لگے۔ کچوریاں کو گرم تیل میں تل لیں یہاں تک کہ دونوں طرف سے ہلکی سنہری ہو جائے۔اس طرح تلیں کہ، یہ پھول جائیں۔دہی اور اچار کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔