حیدرآباد 16جون (سیاست نیوز) آندھراپردیش حکومت نے ایس ایس سی طلبہ کیلئے بیٹرمنٹ امتحانات کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے امتحانی شعبہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بیٹرمنٹ امتحان کے تحت 49 سے کم نشانات پانے والے طلبہ کو دوسرے مضمون میں زائد نشانات کے حصول کا موقع دیاجائیگا۔ ہر مضمون کیلئے 500 روپئے فیس مقرر کی گئی ہے۔ جاریہ سال امتحان تحریر کرچکے طلبہ کو ہی بیٹرمنٹ امتحان میں شرکت کی اجازت رہے گی۔ ر