آندھرا پردیش میں اراضیات کے جامع سروے کا پہلا مرحلہ مکمل تفصیلات عوام کے لیے جاری کی گئیں

   

حیدرآباد۔/18 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں جامع اراضی سروے کے کامیاب انعقاد سے استفادہ کرتے ہوئے آندھرا پردیش کی جگن موہن ریڈی حکومت نے اراضیات کے جامع سروے کی رپورٹ عوام کیلئے جاری کی ہے۔ حکومت کی جانب سے اراضی سروے کے طریقہ کار اور نئے رجسٹریشن کے قواعد کا اعلان کیا گیا۔ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے نام سے موسوم اسکیم کا آغاز کیا۔ اراضیات کے دوبارہ سروے کو مکمل کرتے ہوئے دیہی سطح پر رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ پہلے مرحلہ میں دوبارہ سروے مکمل ہونے والی اراضیات کے ریکارڈ کو عوام کیلئے جاری کیا گیا۔ پہلے مرحلہ میں 51 دیہاتوں میں 21404 عہدیداروں کے ساتھ ری سروے کا کام مکمل کیا گیا۔ ہر گاؤں میں اراضی تنازعات کو ختم کرنے کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ حکومت کی اس منفرد اسکیم کا عوام کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا۔ سروے کے کام میں 1000 کروڑ کا خرچ آیا ہے اور 4500 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ر