آندھرا کے اضلاع میں روزانہ 290 کورونا ٹسٹ کی ہدایت

,

   

امراوتی۔/3جون،(سیاست ڈاٹ کام )آندھرا پردیش کے اضلاع میں کمیونٹی انفیکشن کو روکنے کیلئے روزانہ ہر ضلع میں 290 کورونا وائرس ٹسٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 15 زمروں میں عوام کا ٹسٹ کیا جائے گا۔ ہر ضلع میں 100 بخار کے ٹسٹ کئے جائیں گے جبکہ 25 تنفسی انفیکشن کے شدید متاثرین کے ٹسٹ کئے جائیں گے۔