بھینسہ میں نگہداشت مہم کے تحت اسمارٹ موبائیل فونس کی تقسیم
بھینسہ 10 ؍فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے گاندھی گنج میں واقع پی سی ڈی ایس مرکز میں ڈیویژن کے بھینسہ ‘ کوبیر اور کنٹالہ منڈلوں کے 205 آنگن واڑی مراکز کے ٹیچروں میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے ’’پوشنہ ابھیان‘‘ (نگہداشت مہم) کے تحت اسمارٹ موبائیل فونس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر بھینسہ آئی سی ڈی ایس ‘ سی ڈی پی اوچھایہ دیوی نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت تلنگانہ نے آنگن واڑی مراکز کو فراہم کئے چاول کی سربراہی کو راشن دکانوں کے ذریعہ بائیو میٹرک نظام کے تحت عمل میں لائی ہے ۔ اور آنگن واڑی مراکز کو بھی ڈیجیٹل آن لائن نظام میں تبدیل کرتے ہوئے پوشنہ ابھیان کا آغاز کیا ہے ‘ جس میں آنگن واڑی مراکز کے ٹیچرس کو موبائیل فون (اسمارٹ) سیم کارڈ اور پاور بینک کی تقسیم حکومت کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہے۔ اور اس ڈیجیٹل آن لائن نظام سے واقفیت کے لئے 8 ممبرس پر مشتمل ایک ٹیم بھینسہ سے ورنگل پہنچ کر تربیت حاصل کر کے آئی ہے اور بھینسہ ڈیویژن کے تین منڈلوں کے 205 آنگن واری ٹیچرس کو تربیت فراہم کرنے کے لئے تربیتی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جو کہ 11 ؍ فبروری ‘ 12 فبروری ‘ 27 ؍ فبروری ‘ 28 فبروری ‘ 7 ؍ مارچ ‘ 8 مارچ ‘ 15 مارچ اور 16 مارچ کو منعقد کی رہی ہے جس میں آنگن واڑی ٹیچرس کو مکمل آن لائن کے ذریعہ آنگن واڑی مراکز پر نومولود بچوں ‘ حاملہ خواتین اور معذورین کو فراہم کئے جانے والے تغذیہ بخش غذاؤں اور حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے سہولیات اور اسکیمات سے حکومت کو اطلاع دینا لازم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ اسمارٹ موبائیل فونس کے ذریعہ تمام آنگن واڑی مراکز کی ہر انفارمیشن کو آن لائن کے ذریعہ واقفیت حاصل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کو قطعیت دے رہی ہے تاکہ آنگن واڑی مراکز کے تحت حاملہ خواتین ‘ نومولود بچوں اور معذورین کی مکمل نگہداشت (پوشنہ) ہوسکتے اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تغذیہ بخش غذاؤں سے استفادہ کرسکے ۔ اس موقع پر آئی سی ڈی ایس ‘ سی ڈی پی او کے عہدیداران سریشا و دیگر موجود تھے ۔