حیدرآباد : آن لائن قرض (انسٹنٹ لون) فراہم کرنے والے کمپنیوں کے خلاف پولیس ہنوز کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور تازہ ترین کارروائی میں رچہ کونڈہ پولیس کی سائبرکرائم ٹیم نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ پرشو رام لہو ٹکوے ، 35 سالہ لیانگ تیان تیان اور 20 سالہ شیخ عاقب جن کا تعلق مہاراشٹرا کے شہر پونے سے ہے انسٹنٹ لون حاصل کرنے والے گاہکوں کو خوف زدہ کررہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ اوپل سے تعلق رکھنے والے بھومنا پرساد نے مائی بنک ایپس کے ذریعہ 4500 روپئے قرض حاصل کیا اور بغیر کوئی درخواست داخل کرے مختلف آن لائن قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں سے 26 ہزار روپئے منتقل ہوگئے ۔ قرض ادا کرنے کے دوران بھانو پرساد کو مذکورہ افراد کی جانب سے ہراسانی شروع کردی گئی تھی اور مذکورہ غیرمجاز قرض فراہم کرنے والی کمپنیاں 650 ملازمین کو ملازمت پر رکھا تھا ۔ پولیس کمشنر رچہ کونڈہ نے کہا کہ آن لائن قرض فراہم کرنے والے کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے اور گرفتار شدہ افراد سے تعلق رکھنے والی کمپنی کے 1.42 کروڑ ایچ ڈی ایف سی بینک کھاتے کو منجمد کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔