حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : آوارہ کتوں کے حملے میں 12 بکریاں ہلاک ہوگئیں ۔ یہ واقعہ سرسلہ شہر میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر ایک کے پی سرینواس یادو چند برسوں سے بکریوں کو پال پوس کر اپنی زندگی بسر کررہا ہے ۔ تاہم جمعہ کو شام میں آوارہ کتوں نے اچانک اس کی بکریوں پر حملہ کردیا ۔ اس حملے میں 12 بکریاں فوت ہوگئیں ۔ جس پر سرینواس یادو شدید رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کا بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے ۔ آوارہ کتوں کی دہشت شہر سے اضلاع تک پہونچ گئی ہے ۔ اکثر عوام بالخصوص بچے آوارہ کتوں کے حملوں کا شکار ہوتے ہیں جب بھی ایسے واقعات پیش آتے ہیں تو بلدیہ یا گرام پنچایتوں کی جانب سے آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔ جس کے انہیں نظر انداز کیا جاتا ہے ۔۔ ن