عمان : سلطنت عمان سے تعلق رکھنے والی جسمانی طور پرجڑی بچیاں صفا اور مروہ 15 سال قبل ہی جسم کیساتھ تھیں مگرسعودی عرب میں ان کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کی کامیاب سرجری کی گئی۔ آج اس آپریشن کو 15 سال ہوچکے ہیں۔ صفا اور مروہ نے شاہ سلمان ہیومن ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ سے بدھ کو ریاض میں مرکز کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔ چونکہ دونوں بہنوں کا طبی معائنہ اکثر ہوتا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صفا اور مروہ محمد ناصر بن الجردانی نے اپنے والدین کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے کے دوران اپنا طبی معائنہ کرایا۔