آپ کے پاس دنیا کی سب سے بہترین کار ہے اور آپ نے اسے گیراج میں چھوڑدیا !

   


ملبورن ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ ایک ایسا موضوع ہے جس پر بہت زیادہ بحث ہو رہی ہے۔ اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کے بعد ٹیم کے نمبر ایک فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بھی زخمی ہونیکے باعث ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ حالات کو مزید خراب کرنے کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں سے ایک، دیپک چاہر جنہیں ٹیم میں بمراہ کی جگہ لینے کے لیے امیدواروں میں سے ایک ہونے کا اشارہ دیا گیا ہے وہ بھی زخموں کا سامنا کرنے کے ساتھ وہ ورلڈ کپ سے بھی باہر ہیں۔ مسائل کے بڑھنے کے ساتھ، ہندوستان کے پاس صرف چند ایک راستے رہ گئے ہیں ، جوکہ یا تو تجربہ کار محمد سمیع کواصل ٹیم میں شامل کرنا ہے، یا اسپیڈ اسٹر عمران ملک یا محمد سراج میں سے کسی ایک کو آگے کرنا ہے۔ جبکہ سمیع کو منظوری ملنے کا سب سے زیادہ امکان ہے، عمران اور سراج کی ہندوستانی ٹیم کے ساتھ نیٹ بولرز کے طور پر آسٹریلیا جانے کی اطلاعات کے ساتھ مزید مسائل شامل ہو گئے ہیں۔ جبکہ عمران کو مستقبل قرار دیاگیا ہے اور وہ آخری بار جون میں آئرلینڈ میں ہندوستان کے لیے کھیلے گئے تھے، محمد سراج جنوبی افریقہ کے خلاف پلیئر آف دی سیریزکے قابل کارکردگی کی وجہ سے ورلڈ کپ میں داخل ہوں گے۔ تاہم، اگر ان دونوں کے درمیان انتخاب کرنے کی بات آتی ہے تو آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے عمران کو اپنا ووٹ دیا ہے، اور ان کا خیال ہے کہ 22 سالہ نوجوان کو ہندوستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں ہونا چاہیے۔ عمران ملک 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر رہے ہیں۔ میرا مطلب ہے کہ جب آپ کے پاس دنیا کی سب سے بہترین کار ہے، اور آپ اسے گیراج میں چھوڑ دیتے ہیں، تو پھر اس کار کا کیا فائدہ؟ لی نے خلیج ٹائمز سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران ملک کوورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں لیا جانا چاہیے تھا۔ ہاں، وہ جوان ہے، ہاں، وہ ناتجربہ کار ہے، لیکن وہ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتا ہے، اس لیے اسے ٹیم میں شامل کریں، اسے آسٹریلیا لے جائیں جہاں سے گیند اڑتی ہے۔ یہ مختلف ہے جب آپ کے پاس ایک لڑکا 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر رہا ہے اور ایک لڑکا جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر رہا ہے تو پھر انتخاب آسان ہوجاتا ہے ۔ عمران کے کھیلنے کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں کیونکہ فاسٹ بولر مبینہ طور پر ویزا کے مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہندوستان کے لیے صرف تین ٹی20 بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ انھیں آرام دیا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیم انتظامیہ کو لگتا ہے کہ وہ ابھی تیار نہیں ہے۔ بمراہ کا زخمی ہونا لی کے مطابق ایک بہت بڑا دھکا ہے، ہندوستان کو ایک ایسے فاسٹ بولرکی ضرورت ہے جو بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل اور ارشدیپ سنگھ کا ساتھ دے، اس سے بھی زیادہ اب جب ٹیم کی ڈیتھ بولنگ میں بولروں کا پیسنہ بہہ رہا ہے تو تشویش ظاہر ہوتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جسپریت بمراہ کوکمر کی چوٹ لگی ہے، یہ ہندوستان کے امکانات (ورلڈ کپ میں) کے لیے بہت بڑا دھکا ہے۔ وہ ایک شاندار ٹیم ہے لیکن ایک مضبوط ہندوستانی ٹیم وہ ہے جس میں جسپریت بمراہ ہیں۔ اس سے بھونیشور کمار اور دیگربولروں پر دباؤ پڑے گا۔