آکسفورڈ ویکسین کے ٹرائل میں رضاکار کی موت

,

   

تجربے کو نہیں روکا جائے گا ، برازیل حکومت کا فیصلہ

ریوڈی جنیرو : عالمی ادارہ صحت
(WHO)
کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا ً12 ویکسین ایسی ہیں جن کا ٹرائل آخری مراحل میں ہے۔ ان ٹرائل میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور
Astra Zeneca
کی کورونا وائرس ویکسین کو سب سے بہتر بتایا جا رہا ہے۔ حالانکہ بری خبر یہ ہے کہ اسی ویکسین کے ٹرائل کے دوران برازیل میں ایک والینٹر کی موت ہو گئی ہے۔ برازیل کی ہیلتھ اتھارٹی
Anvisa
نے چہارشنبہ کو بتایا کہ ویکسین کے ٹرائل میں شامل ایک والنٹیر کی موت بھلے ہی ہوئی لیکن اس کی موت کا سبب ویکسین نہیں ہے۔برازیل نے فیصلہ کیا ہے کہ اس واقعے کے باوجود فی الحال ٹرائل نہیں روکے جائیں گے۔فیڈرل یونیورسٹی آف ساؤ پاؤلو کی مدد سے برازیل میں کورونا وائرس کی ویکسین
(AZD222)
کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل جاری ہیں۔