آدھار، ڈبہ ، ہڑتال، شادی بھی شامل، جدید ایڈیشن جاری
نئی دہلی 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آکسفورڈ لرنرس ڈکشنری کے تازہ ترین ایڈیشن میں ہندوستان انگریزی کے 26 نئے الفاظ شامل کئے گئے ہیں جن میں آدھار، چال (ممبئی کے سلمل بستی)، ڈبہ، ہڑتال اور شادی وغیرہ بھی شامل ہیں۔ اس ڈکشنری کا 10 واں ایڈیشن جمعہ کو جاری کیا گیا تھا جس میں ہندوستانی انگریزی کے 384 الفاظ ہیں۔ علاوہ ازیں چیاٹ بوٹ، فیک نیوز اور مائیکرو پلاسٹک جیسے 1000 نئے الفاظ شامل کئے گئے ہیں۔ ڈکشنری نے زبان کی تبدیلی اور گزشتہ کئی برسوں سے اس میں ہونے والے اضافہ پر توجہ مرکوز کی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ نئے ایڈیشن میں زبان اور مثالیں نہ صرف بالکل درست بلکہ جدید وقت سے ہم آہنگ رہیں۔ آکسفورڈ لرنرس ڈکشنریوں کے ویب سائٹ اور ایپ کے توسط سے ملنے والی معلومات اور تائید و مدد کی بنیاد پر نیا ایڈیشن مرتب کیا گیا ہے۔ منیجنگ ڈائرکٹر فاطمہ دادا نے کہاکہ ’جدید ہندوستانی انگریزی کے 26 الفاظ اس ایڈیشن میں شامل کئے گئے ہیں۔ دیگر چار ڈیجیٹل ڈکشنری میں ہیں۔