اٹارنی جنرل کی میعاد میں توسیع

   

نئی دہلی : سینئر ایڈوکیٹ کے کے وینو گوپال نے اٹارنی جنرل کی حیثیت سے مزید 3 ماہ اپنی خدمات جاری رکھنے کی درخواست قبول کرلی ہے ۔ مرکزی حکومت نے یہ درخواست کی تھی ۔ وینو گوپال کی میعاد /30 جون کو ختم ہونا تھا ۔ 91 سالہ وینو گوپال کو جولائی 2017 ء میں مقرر کیا گیا تھا ۔