اٹاوہ میں ایس پی اور پی ایس پی اتحاد کا امکان ‘ بی جے پی متفکر

   

اٹاوہ : سماج وادی کے گڑھ اٹاوہ میں سماج وادی پارٹی اور پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے مابین اتحاد بی جے پی کو پہلی بار ضلع صدر عہدے پر قابض ہونے کے خواب میں خلل ڈال سکتا ہے ۔ضلع پنچایت صدر کے دعویدار بی جے پی لیڈروں میں ایک سابق ایم ایل اے شیوپرساد یادو نے عین موقع پر الیکشن لڑنے سے انکارکردیا۔ یادو کے الیکشن سے انکار کے سبب بی جے پی میں بے چینی بڑھ گئی ہے ۔ پارٹی کا کوئی لیڈر اس پر رائے دینے تیار نہیں ہے ۔ پارٹی کے ضلع صدر اجئے دھاکرے نے تسلیم کیا کہ ان کو شیوپرساد کے الیکشن نہ لڑنے کا خط ملا ہے ۔ انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ ان کا ذاتی معاملہ ہے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق بی جے پی شیوپرساد کو سیفائی دوم سیٹ پر سبکدوش ضلع پنچایت صدر ایس پی لیڈر ابھشیک یادو کے خلاف اتارنا چاہتی تھی ۔